
بسم اللہ الرحمن الرحیم ادراک کیلاش سبز پوش پہاڑ ، بل کھاتے دریا، مکئی کے کھیت، خوشبوبکھیرتی ہوا،زرق برق لباس میں ملبوش دوشیزائیں،انوکھی رسومات اور انتہائی منفرد تہواروں کی سرزمین۔۔۔وادیِ کیلاش۔۔جس کے حسن اورانوکھے پن نے برسوں سے دنیا بھر کے سیاحوں کواپنے سحر میں گرفتار کیا ہوا ہے۔۔۔۔آج کے جدید دور میں بھی کیلاش کے باسیوں نے اپنی تہذیب و ثقافت کوزندہ کیسے رکھا ہوا ہے؟۔۔۔اس سوال کی جستجو ہمیں ان پرخطر راستوں کی طرف لے گئی۔۔۔جو وادی کیلاش میں جانے کا واحد ذریعہ ہیں وادیِ کیلاش چترال سے تقریباً 38کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔۔۔لیکن یہ مختصر...